ناندیڑ: ۲۸؍فروری (اعتمادنیوز)سرکاری ڈاکٹر کی جانب سے پولس اسٹیشن میں
۲؍افراد کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرنے کے معاملے میں پولس نے اب ڈاکٹرکے
خلاف ہی مقدمہ درج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ کے
ڈاکٹر وٹھل پرت واڑ نے ۱۳؍مئی ۲۰۱۱ء کو وزیر آباد پولس اسٹیشن میں شکایت
درج کرائی تھی کہ وکاس بنسوڑے اور اس کا بھائی اجئے بنسوڑے یہ دونوں
دواخانہ میں آکر ان کے ساتھ گالی گلوج کرکے مارپیٹ کی اور سرکاری کام میں
رخنہ اندازی ڈالی تھی ۔ ڈاکٹر پرت واڑ کی شکایت پر مذکورہ
دونوں نوجوانوں
کے خلاف وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیاتھا ۔ تحقیقات میں یہ
بات سامنے آئی کہ وکاس بنسوڑے اور اجئے بنسوڑے ۱۳؍مئی ج۲۰۱۱ء کو ناندیڑ کے
سرکاری دواخانہ میں آئے نہیں تھے اور یہ دونوں بھائی اس دن ممبئی منترالیہ
میں موجود تھے ۔ ممبئی میں موجود ہونے کے کاغذات انہوں نے پولس میں پیش کئے
تھے جس کے بعد ڈاکٹر کی شکایت جھوٹی ثابت ہوئی ۔ با لآخر جھوٹی شکایت درج
کرانے کے معاملے پر اب ڈاکٹر پرت واڑ کے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں
دفعہ ۱۸۲؍کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔